انڈیا میں آج سوشل میڈیا پر تاریخی مسلمان جنگجوؤں کے نام ٹرینڈز کرتے نظر آئے جن میں بابر، اورنگزیب، اسامہ، ٹیپو سلطان وغیرہ شامل تھے۔ اس کی وجہ انہی کے ساتھ ٹرینڈ کرتے کچھ اور ناموں پر غور کرنے سے سمجھ آ جاتی ہے جن میں کرینہ کپور خان، سیف علی خان اورتیمور علی خان شامل ہیں۔
آپ کا تجسس ختم کرنے کے لیے بتاتے چلیں کہ معروف بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے اور تیمور علی خان بڑے بھائی بن گئے ہیں۔ اور مسلمان جنگجوؤں کے نام لوگ انہیں طنزاً تجویز کر رہے ہیں۔
جب سنہ 2016 میں کرینہ اور سیف کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی تو انھوں نے اپنے بیٹے کا نام تیمور رکھا تھا جس پر سوشل میڈیا پر شدید بحث ہوئی تھی۔ تیمور نام تاریخی طور پر تیمور لنگ سے منسلک ہے جس نے اپنے زمانے میں انڈیا کےایک حصے پر چڑھائی کی تھی لیکن ان کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا تھا
0 Comments
if you have any doubts, Please let me know