حال ہی میں چند سیکنڈز کی ویڈیو سے راتوں رات شہرت حاصل کرنے والی پارٹی گرل دنانیر مبین اب پاکستان سپر لیگ میں پشاورزلمی کا حصہ ہوں گی۔
دنانیرنے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے ایک تصویر شیئرکی جس میں وہ پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی کے ساتھ کھڑی ہیں۔
کیپشن میں دنانیرنے لکھا میں یہ اعلان کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں اب زلمی خاندان کی باضابطہ رکن ہوں۔
مداحوں کو یہ خوشخبری سنانے سے قبل بھی دنانیرنے اپنی پوسٹ میں یہ عندیہ دیا تھا کہ وہ پی ایس ایل میں کون سی ٹیم کا حصہ بننےجا رہی ہیں۔
زرد لباس میں ملبوس دنانیر نے کیپشن میں لکھا تھا ” زرد رنگ اس موسم کا آفیشل کلر ہے ، کیا آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ آگے کیا ہونے جارہا ہے؟۔
جایود آفریدی نے گزشتہ ہفتے ” زلمی کنگڈم ” کو مداحوں سے متعارف کروایا تھا جس میں اداکارہ ماہرہ خان، ہانیہ عامر اور تُرک ڈرامے ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی ایسرا بالجیک شامل ہیں۔
0 Comments
if you have any doubts, Please let me know