پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا چھٹا میچ آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کا چھٹے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔
آج اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے تین وکٹ کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ اس بڑے ہدف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری اوور کی پہلی بال پر ہی پورا کر لیا۔
آج کے میچ کے دوران وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ کی رنز بنانے کی اوسط متاثر نہیں ہوئی۔
آج کے میچ کی خاص بات حسین طلعت اور افتخاراحمد کے درمیان 67 گیندوں پر 94 رنز کی شراکت تھی، جس نے اسلام آباد کے لیے فتح کو یقینی بنا دیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین فل سالٹ تھے، جو کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آؤٹ ہونے والے دوسرے کھلاڑی تھے جو محمد عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ جارحانہ انداز میں کھیلنے والے ایلکس ہیلز آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جنھوں نے 46 رنز بنائے۔
وہ وقاص مقصود کی نسبتاً ایل سلو بال پر قریب ہی ایک آسان کیچ پکڑا بیٹھے۔ عامر یامین کے پہلے اوور میں الیکس ہیلز نے 29 رنز بنائے، جس میں ایک چھکا اور پانچ چوکے شامل تھے۔
چوتھے آؤٹ ہونے والے بیٹسمین فہیم اشرف تھے جو ارشد اقبال کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔
آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی حسین طلعت تھے جو محمد بنی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
0 Comments
if you have any doubts, Please let me know