پردیسی گرل پرینکا چوپڑا نے Memoir Unfinished یعنی ’ادھوری یادداشت‘ لکھنے کا فیصلہ کیا۔

ان کی یاداشتوں پر مبنی یہ کتاب حال ہی میں جاری ہوئی ہے۔ پرینکا کا کہنا ہے کہ یہ ان کی کہانی ان ہی کی زبانی ہے جس میں ان کی خوشیاں بھی ہیں، غم بھی، ناکامیوں کا ذکر بھی اور جدوجہد کے ساتھ کامیابیوں کے سفر کا تذکرہ بھی۔اس میں ان کی زندگی کے وہ لمحات، تجربات اور واقعات شامل ہیں جن کی وجہ سے ان کی یہ شخصیت بنی اور کس طرح بالی وڈ میں اُنھوں نے انچ انچ کر کے اپنی جگہ بنائی۔