سیئول، کوریا: سام سنگ نے دنیا کا جدید ترین اسمارٹ فون کیمرا سینسر پیش کردیا ہے جس کی بدولت صارفین 50 میگاپکسل کی تصویریں کھینچ سکیں گے جبکہ اس سے 480 فریم فی سیکنڈ (480 ایف پی ایس) شرح والی فل ایچ ڈی ویڈیوز بھی بنائی جاسکیں گی۔
-یہ کیمرا سینسر اسمارٹ فون/ ڈیجیٹل فوٹوگرافی میں ایک نیا انقلاب ثابت ہوگا
جنوبی کوریا کی مشہور ’’سام سنگ الیکٹرونکس‘‘ کے بنائے ہوئے اس نئے کیمرا سینسر کو ’’آئسوسیل جی این 2‘‘ (Iso Cell GN2) کا نام دیا گیا ہے جو اسمارٹ فون فوٹوگرافی/ ویڈیوگرافی کو ایک نئے انقلابی دور سے روشناس کرے گا۔ زیادہ صحیح الفاظ میں کہا جائے تو ایسے کیمروں کا پکچر ریزولیوشن 8,160 ضرب 6,144 پکسل (یعنی مجموعی طور پر 50 میگاپکسل سے بھی زیادہ) ہوگا۔
اگر آپ ’’سپر سلوموشن‘‘ کے قابل ویڈیوز بنانا چاہتے ہیں تو ان کیمروں کی مدد سے 480 ایف پی آر پر 1080 پی (ایچ ڈی) کوالٹی ویڈیو بنائی جاسکے گی۔ آسان الفاظ میں کہا جائے تو 480 ایف پی آر والی صرف ایک منٹ کی ویڈیو اگر ’’نارمل‘‘ یعنی 24 ایف پی آر کی رفتار سے چلائی جائے تو وہ 20 منٹ میں مکمل ہوگی۔ خصوصی انتظام کے تحت یہی کیمرا سینسر 100 میگاپکسل تک کی تصویریں کھینچنے کے قابل بھی ہوگا۔
0 Comments
if you have any doubts, Please let me know